Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وائٹ ہاؤس کے پردے کے پیچھے کیا ہوتا رہا؟ میلانیا ٹرمپ کی نئی ڈاکیومنٹری کا ٹریلر جاری

Share It:


امریکی خاتونِ اول اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پر بننے والی دستاویزی فلم ’میلانیا‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم میں میلانیا ٹرمپ اپنی ذاتی زندگی، اہم فیصلوں اور وائٹ ہاؤس میں گزارے گئے تجربات پر کھل کر گفتگو کرتی نظر آئیں گی۔

ٹریلر میلانیا ٹرمپ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ ٹریلر میں انہیں وائٹ ہاؤس میں گھومتے ہوئے، ایئر فورس ون میں سفر کرتے، مختلف تقریبات میں شرکت کرتے اور عوامی و نجی لمحات میں دکھایا گیا ہے۔

فلم سے متعلق فلمی معلومات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق یہ دستاویزی فلم ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی حلف برداری سے قبل کے 20 دنوں پر مشتمل ہے، جس میں انتخابی مہم کے بعد کے جذباتی لمحات اور ٹرمپ خاندان کی نجی سرگرمیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم میلانیا ٹرمپ کی نئی پروڈکشن کمپنی ’میوز فلمز‘ کے تحت تیار کی گئی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر بریٹ ریٹنر ہیں، جو طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپس آئے ہیں۔

ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے اس فلم کے حقوق تقریباً 40 ملین ڈالر میں حاصل کیے ہیں، جو کسی بھی دستاویزی فلم کے لیے ایک بڑی اور مہنگی ڈیل سمجھی جا رہی ہے۔

دستاویزی فلم 30 جنوری 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس کے بعد اسے ایمازون پرائم ویڈیو پر اسٹریمنگ کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میلانیا ٹرمپ کی خود نوشت کتاب ’Melania‘ شائع ہو چکی ہے، جو نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر فہرست میں شامل رہی، اور یہ فلم اسی کتاب کا بصری تسلسل سمجھی جا رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول