Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پراکسیز استعمال کررہے ہیں، فیلڈ مارشل

Share It:



اسلام آباد:

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہمہ جہت تیاری اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ناگزیر قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر براہ راست محاذ آرائی کے بجائے بالواسطہ اور مبہم حربے اختیار کر رہے ہیں، جن میں پراکسیز کے ذریعے داخلی کمزوریوں کا استحصال بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس میں شریک سول و عسکری شرکا کے پینلز کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے تقاضوں پر مبنی تعلیمی تجزیے سے بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے عالمی، علاقائی اور داخلی سلامتی کے پیچیدہ ماحول پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کو متنوع اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے، یہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، معلوماتی، عسکری، معاشی اور دیگر شعبوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہتی تیاری اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے، دشمن عناصر براہ راست محاذ آرائی کے بجائے بالواسطہ اور مبہم حربے اختیار کر رہے ہیں، جن میں پراکسیز کے ذریعے داخلی کمزوریوں کا استحصال شامل ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مستقبل کے قائدین کو ایسے کثیرالجہتی اور ادراک پر منبنی بروقت شناخت، پیش بینی اور مؤثر تدارک کی تربیت دی جانی چاہیے، غیر یقینی حالات میں واضح فیصلہ سازی، فکری مضبوطی اور ذہنی استقامت آج کے متنازع  سیکیورٹی ماحول میں مؤثر قیادت کے لیے ناگزیر اوصاف ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسٹریٹجک مفکرین کی تیاری میں این ڈی یو کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ سخت پیشہ ورانہ تربیت اور علمی بصیرت کو مؤثر پالیسی سازی اور عملی نتائج میں ڈھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ عسکری تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، مقامی صلاحیتوں کے فروغ اور طویل المدتی قومی استحکام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

فیلڈ مارشل نے پینلز کے گہرے تجزیے اور نتائج کو سراہتے ہوئے شرکا پر زور دیا کہ وہ دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کے اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے چوکنااور ثابت قدم رہیں۔

قبل ازیں این ڈی یو پہنچنے پر چیف آف ڈیفنس فورسز کا صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول