Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بونا کہنے پر جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے ٹیمبا باووما سے معافی مانگ لی

Share It:



کراچی:

ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو مبینہ طور پر بونا کہنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے معافی مانگ لی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل دیکھنے میں آئی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی۔

ٹیمبا باووما نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی زبان میں ان کے بارے میں کچھ کہا تھا تاہم بعد میں دو سینئر کھلاڑی ان کے پاس آئے اور معذرت کی۔

باووما کے مطابق جب ان سے معافی مانگی گئی تو اس وقت انہیں مکمل طور پر علم نہیں تھا کہ اصل معاملہ کیا ہے جس پر بعد میں انہوں نے اپنی ٹیم کے میڈیا منیجر سے تصدیق کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول