Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونا سستا ہوگیا؛ قیمتوں میں  اچانک بڑی کمی ریکارڈ

Share It:



کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑی کمی کے نتیجے میں سونا آج مسلسل دوسرے دن سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 107 ڈالر کی  بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 174 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 145 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 930 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) بھی  6 دن کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول