Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ فائنل، نام آئی سی سی کو بھجوادیے

Share It:


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی بھجوائے ہیں۔

پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول