Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں تک رسائی

Share It:


ایس آئی ایف سی کی مربوط اور مؤثر سہولت کاری کے باعث پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے اسٹریٹجک وژن کی بدولت پاکستان فنی مہارت اور ڈیجیٹل خدمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جس کے نتیجے میں ملکی آئی ٹی انڈسٹری مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں معروف کمپنی سپر نیٹ عالمی مارکیٹس میں قدم جمانے کے لیے تیار ہے۔

سپر نیٹ گلوبل کے تحت دبئی کو پہلا علاقائی ہب بنایا جا رہا ہے، جہاں سے عالمی کلائنٹس کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ دبئی سے سپر نیٹ کمپنی اداروں، کیریئرز اور انٹرپرائز کلائنٹس کو ڈیجیٹل اور تکنیکی خدمات فراہم کرے گی جب کہ کمپنی کی عالمی مارکیٹس میں توسیع کے لیے مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور وسطی ایشیائی ممالک پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

سپر نیٹ گلوبل مشرقِ وسطیٰ اور افریقا کے اربوں ڈالر کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی ایک بڑی طاقت سیٹلائٹ کمیونیکیشن مارکیٹ ہے، جس کے 2030 تک نمایاں طور پر بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سپر نیٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات برقرار رہیں گی، جس کے نتیجے میں ملکی ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ سپر نیٹ گلوبل کے مطابق یہ حکمت عملی عالمی ڈیجیٹل مارکیٹس میں مؤثر انداز میں حصہ لینے اور پاکستانی مہارت، ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو برآمد کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

سپر نیٹ گلوبل نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور طویل المدتی زرمبادلہ آمدنی میں اضافے کا عندیہ بھی دیا ہے جب کہ کمپنی کا عالمی توسیعی اقدام پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی بین الاقوامی شناخت کو نئی جہت دے رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری نے پاکستانی آئی ٹی ٹیلنٹ اور جدت کو عالمی مارکیٹس تک پہنچا کر ملک کے ٹیک سیکٹر اور اقتصادی مستقبل کو مزید مضبوط کیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول