Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے جنوری کے بلوں میں 93 پیسے فی یونٹ کا ریلیف

Share It:



اسلام آباد:

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین  کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایندھن کی لاگت میں فرق (فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ) کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے نرخ کم کیے گئے ہیں، جس کا مقصد صارفین پر بوجھ کم کرنا اور قیمتوں میں توازن قائم رکھنا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا اور انہیں جنوری کے بجلی بلوں میں اس کمی کا عملی فائدہ ملے گا، تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ یہ ریلیف لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، جو پہلے ہی رعایتی نرخوں پر بجلی استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب نیپرا نے یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 1.79 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا، تاہم اس فیصلے کا طلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول