Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئرلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

Share It:


آئرلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئرش ٹیم کی قیادت ایک بار پھر تجربہ کار اوپنر اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پال اسٹرلنگ کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لوکران ٹکر نائب کپتان ہوں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 12 کھلاڑی گزشتہ ایڈیشن کا بھی حصہ تھے، جبکہ نئے چہروں میں ٹم ٹیکٹر، بین کیلٹس اور میتھیو ہمفریز شامل ہیں۔

یہ آئرلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نویں شرکت ہوگی۔ آئرش ٹیم کی بہترین کارکردگی 2009 اور 2022 میں سامنے آئی تھی جب اس نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست دی۔

آئرلینڈ کے سلیکٹر اینڈریو وائٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اس بار مزید بہتر اور مضبوط انداز میں میدان میں اترے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2022 کا ورلڈ کپ یادگار رہا، تاہم 2024 میں ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ نہ کر سکی جس کی تلافی اب کی جائے گی۔

ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم اٹلی اور متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

آئرلینڈ کو گروپ بی میں سری لنکا، آسٹریلیا، عمان اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

آئرش ٹیم اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو کولمبو میں میزبان سری لنکا کے خلاف کرے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول