Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Viral Toxic teaser girl deletes Instagram account after scene with Yash

Share It:


کے جی ایف اسٹار یش کی نئی فلم ’ٹاکسک‘ کے ٹیزر میں جنسی منظر فلمانے والی اداکارہ نے شدید تنقید کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔

بالی ووڈ کی نئی فلم ’ٹاکسک؛ اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا، تاہم ٹیزر میں برازیلین ماڈل اور اداکارہ بیٹریز ٹاؤفنباخ کے اداکارہ یش کے ساتھ متنازع منظر پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔

فلم کے مختصر ٹیزر میں قبرستان کے باہر ایک کار میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کا ہیروئن کے ساتھ جنسی منظر فلمایا گیا ہے، اسی تنازع کے دوران بیٹریز نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کر دیا۔ اب جب ان کا ہینڈل انسٹاگرام پر سرچ کیا جاتا ہے تو نظر نہیں آتا اور پیغام ظاہر ہوتا ہے (پروفائل دستیاب نہیں ہے)۔

ابتدا میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر فلمانے والی معروف اداکارہ نیٹلی برن ہیں، تاہم بعد میں ہدایت کارہ گیتو موہن داس نے انسٹاگرام پر خود اس قیاس آرائی کا خاتمہ کرتے ہوئے اداکارہ بیٹریز ٹاؤفنباخ کا تعارف کرایا۔  

https://www.instagram.com/beatrizbach/?hl=en

دوسری جانب، یش کی نئی فلم ٹاکسک کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، پیر کے روز عام آدمی پارٹی  کی خواتین ونگ کی رہنماؤں نے فلم کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں مبینہ فحش مناظر پر اعتراض کرتے ہوئے ٹیزر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فلم ’ٹاکسک‘ میں فلم میں یش مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے ساتھ کیارا اڈوانی، نین تارا، ہوما قریشی، رکمنی وسنتھ اور تارا ستاریا بھی شامل ہیں جو 19 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول