Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شکارپور میں 9 سالہ معصوم بچی کی زبردستی شادی کی کوشش

Share It:

سکھر (ویب ڈیسک): شکارپور کے کچے کے علاقے، تھانہ آباد ملانی محمود آباد کی حدود میں 9 سالہ معصوم بچی کی زبردستی کم عمری میں شادی کرانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شادی رکوا دی۔ دوسری جانب، معصوم بچوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور متعلقہ ادارے اس سنگین معاملے پر مکمل طور پر خاموش نظر آ رہے ہیں۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق، غلام مصطفیٰ جتوئی کی 9 سالہ معصوم بیٹی مسمات حمیرہ کا نکاح زبردستی عبدالرب عرف سرویر جتوئی ولد دلجان جتوئی سے پڑھایا جا رہا تھا۔ بچی کے والدین نے اپنی سخت بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے کے شدید سماجی دباؤ اور پرانی رسم و رواج کے سامنے مجبور تھے، جس کی وجہ سے وہ اپنی معصوم بیٹی کے مستقبل کے بارے میں کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں کر سکے۔

سماجی حلقوں کے مطابق کم عمری کی یہ شادی نہ صرف سندھ کے قانون کے تحت سنگین جرم ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، جو معصوم بچوں کا مستقبل تباہ کر دیتی ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومتِ سندھ، آئی جی سندھ، وومن پروٹیکشن سیل اور ایس ایچ او آباد ملانی محمود آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچی کی زندگی تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری قانونی کارروائی کی جائے اور نکاح پڑھانے و کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ورنہ ایسے واقعات معاشرے کے لیے مزید خطرناک شکل اختیار کر لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول