کشمور (نامہ نگار) کشمور کے نواحی گاؤں مزاری میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ہوتکانی بگٹی برادری سے بتایا جاتا ہے۔ فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔



