Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سہون: بجلی، گیس، پانی اور سڑکوں کے بعد موبائل نیٹ ورک بھی بند، شہری پریشان

Share It:

سہون (رپورٹ: علی بخش سولنگی) سہون شہر میں بنیادی سہولیات کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس، پینے کے پانی اور سڑکوں کے مسائل کے بعد اب موبائل نیٹ ورک کی سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔

شہریوں کے مطابق 24 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سہون شہر میں موبائل نیٹ ورک بحال نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث شہریوں کو مواصلات، آن لائن کاروبار اور روزمرہ کے امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ تاریخی اور سیاحتی شہر سہون کا بنیادی سہولیات سے محروم ہونا تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر بجلی، گیس، پانی، سڑکوں اور موبائل نیٹ ورک کے مسائل حل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول