کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کوششیں جاری ہیں۔ پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید چار گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق آگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور فیکٹری کا عملہ محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes