Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کا بڑا قدم: 6 ہزار طلبا کے ویزے ایک جھٹکے میں منسوخ کردیئے

Share It:


واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے سخت امیگریشن پالیسی کے تحت رواں سال اب تک 6 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ زیادہ تر ویزے قانون شکنی، غیر قانونی قیام میں توسیع، اور مختلف جرائم کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تقریباً 4 ہزار طلبا کے ویزے مختلف خلاف ورزیوں کی وجہ سے منسوخ کیے گئے، جن میں شراب اور منشیات کے زیرِ اثر ڈرائیونگ، چوری اور دیگر جرائم شامل تھے، جب کہ 200 سے 300 ویزے دہشت گردی کی حمایت کے الزامات پر منسوخ ہوئے۔

محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ بعض ویزے امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث بھی منسوخی کی زد میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں سوشل میڈیا کی سخت جانچ پڑتال اور اسکریننگ سسٹم کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انہوں نے ’’سیکڑوں یا شاید ہزاروں لوگوں کے ویزے‘‘ منسوخ کیے ہیں، جن میں بڑی تعداد طلبہ کی بھی ہے کیونکہ وہ ایسی سرگرمیوں میں شامل تھے جو ’’امریکی مفادات اور پالیسی کے خلاف‘‘ تھیں۔

تاہم، ناقدین نے اس اقدام کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم (آزادیٔ اظہار) پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ’’غیر ضروری سختی‘‘ اختیار کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سال محکمہ خارجہ نے تمام بیرونِ ملک امریکی سفارت کاروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ امریکا مخالف اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی درخواستوں پر خاص نظر رکھیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول