Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیپال کے نوجوان کو کو اپنا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں

Share It:


نیپال کے نوجوانوں میں نئے سیاسی رہنما کے طور پر ابھرنے والے کٹھمنڈو کے میئر بالندر شاہ نئے سیاسی ہیرو بن گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2022 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہونے والے نوجوان سیاسی رہنما بالندر شاہ ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے پسندیدہ امیدوار بن گئے۔

حالیہ متعدد سروے بھی یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خاص طور پر ‘جنریشن زی بالندر کو اپنا مستقبل کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایک سروے میں تو جنریشن زی میں سے 74 فیصد نے اپنا ووٹ بالندر شاہ کے حق میں دیا۔

سوشل میڈیا پر نوجوانوں نے ان کی حمایت میں لکھا کہ مستقبل کی قیادت کے لیے ہمارا پہلا انتخاب بالندر ہے۔

نوجوانوں کے پسندیدہ لیڈر بننے کے پیچھے بالندرکے قابل رشک عملی اقدامات اور شفافیت ہے جس نے انھیں دیگر سیاسی رہنماؤں کے مقابلے سرخرو کیا۔

بطور میئر سڑکوں کی صفائی، غیر قانونی عمارتوں کا انہدام، سرکاری اسکولوں میں اصلاحات اور کرپٹ نجی اسکولوں پر کریک ڈاؤن کی پالیسیز ان کی پہچان ہیں۔

عالمی مؤقر جریدوں نے بھی بالندر کو 100 ابھرتی ہوئی شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کے "گراس روٹ انداز” اور شفافیت کو سراہا۔

اسی طرح حالیہ مظاہروں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پابندی اور کرپشن کے خلاف شروع ہونے والی "جنریشن زیڈ” احتجاج میں بالندر شاہ نے اپنی حمایت کا اظہار کیا، اور نوجوانوں کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت سے خبردار کیا۔

جس کے نتیجے میں نہ صرف نیپال کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا بلکہ سوشل میڈیا پر پابندی بھی واپس لے لی گئی۔

اس طرح بالندر بھی بنگلا دیش کے ہیرو باہید اسلام کی طرح ایسے منفرد سیاسی ہیرو کے طور پر اُبھرے جو ملک کی نئی اور تازہ دم قیادت کا باعث بنے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول