Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط، مذاکرات آج شروع ہوں گے

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آج شروع ہوں گے، جس کے لیے جائزہ مشن بھی کل پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا اوراس دوران پاکستان کی معاشی صورت کا دوسرا جائزہ لے گا اورتکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پورے کر چکا ہے، پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی مذاکرات ہوں گے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی پر بھی بحث کی جائے گی۔

پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے اور مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت پر سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

حکام نے بتایا کہ ستمبر 2024 میں طے پانے والے پروگرام کے تحت 2.1 ارب ڈالر مل چکے ہیں، دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف آر ایس ایف پروگرام کی مد میں 1.4 ارب ڈالر کی منظوری دے چکا ہے اور کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کی فنڈنگ بھی ای ایف ایف کی کارکردگی سے مشروط ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول