Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئمہ بیگ نے نکاح میں کونسے ڈیزائنر کا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

Share It:


پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں پیا گھر سدھار گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے عروسی لباس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

آئمہ بیگ کی شادی کی تصاویر حال ہی میں سامنے آئیں جس کے بعد گلوکارہ نے خود سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ 

ان تصاویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے انہیں نکاح کی مبارکباد دی وہیں ان کے عروسی لباس کی بھی خوب تعریف کی۔ 

آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے اس خوبصورت اور بڑے دن کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کی ویڈنگ کلیکشن سے اس سنہرے اور سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستان کے 7 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد سے شادی کی ہے جو کہ ایک فیشن ڈیزائنر اور بزنس مین ہیں۔ گلوکارہ اداکار شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کے بعد زین احمد کیساتھ تعلقات میں تھیں اور انہوں نے متعدد بار سوشل میڈیا پر ان کیساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول