Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عمران عباس کا ببرک شاہ کو شائستہ مگر دو ٹوک جواب

Share It:


عمران عباس نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکے ہیں بلکہ دنیا بھر میں 9 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے کے باعث سوشل میڈیا اسٹار بھی سمجھے جاتے ہیں اور آج کل ایک متنازع معاملے پر پھر سے زیرِ بحث ہیں۔

اس معاملے کا آغاز اداکار ببرک شاہ کے ایک انٹرویو سے ہوا جس میں انھوں نے ساتھی اداکاروں کی ’ریٹنگ‘ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔

جب میزبان نے ببرک شاہ سے عمران عباس کی اداکاری پر تبصرہ مانگا تو انھوں نے کہا کہ عمران عباس فلمی دنیا کے لیے موزوں نہیں ہیں بلکہ وہ تو مرد بھی نہیں لگتے۔

ببرک کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کسی نے اسے غیرمناسب طنز تو کسی نے غیر ضروری تنقید قرار دیا تھا۔

تاہم اداکار عمران عباس نے اس بیان پر چپ سادھے رکھی تھی لیکن اب بالآخر ان کا بیان سامنے آ ہی گیا۔

اداکار عمران عباس نے کہا کہ مجھے نفرت اور تنقید کی پرواہ نہیں کیونکہ اللہ نے مجھے میری اوقات سے بڑھ کر کامیابیاں دی ہیں۔

عمران عباس نے کہا کہ جو لوگ دوسروں سے نفرت کرتے ہیں، اصل میں وہ خود ناکامی اور محرومی کا شکار ہوتے ہیں۔

اداکار نے ببرک شاہ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسے لوگ جن کی زندگی میں کوئی نمایاں کامیابی نہیں ہوتی، وہ دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

عمران عباس نے آخر میں یہ بھی کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔

عمران عباس کے مداحوں نے ان کے اس مثبت اور پُراعتماد جواب کو خوب سراہا اور کہا کہ یہی رویہ ایک بڑے اسٹار کی پہچان ہوتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول