Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈیجیٹل پاکستان پروگرام؛ ای سی سی نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کی منظوری دیدی

Share It:



اسلام آباد:

ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت ای سی سی نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حکومت اس سفر میں مزید تیزی لا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت میں اسپیکٹرم کا بہت بڑا کردار ہے جب کہ جن اسپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہو سکی، وہ ایک لحاظ سے ملک کے لیے مالی نقصان ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس (نیرا) کے نام سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔ نیرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں تفصیلی طور پر شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کاری کی اور ماضی میں اسپیکٹرم کی ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نیلامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی کے عمل میں تمام بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور اسی بنیاد پر اسپیکٹرم کی قیمت، ادائیگی کی شرائط اور نیلامی کے ڈیزائن کے حوالے سے سفارشات دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سفارشات پر غور و خوض کیا گیا اور سب سے پہلے پاکستان کے نقطہ نظر سے ان کو آگے لے کر جایا گیا، جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول