Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انقرہ میں یومِ دفاع و شہدا کی  تقریب؛ ترک وزیر دفاع کی شرکت اور اظہارِ یکجہتی

Share It:

[ad_1]

پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانہ انقرہ میں  شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، قربانیوں اور قومی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب  کے مہمان خصوصی ترک وزیرِ دفاع یاشار گلر تھے جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں ارکانِ پارلیمان، چیف آف جنرل اسٹاف، کمانڈر ترک بری فوج، کمانڈر ترک فضائیہ، چیئرمین بیوک بیرلیک پارٹی، دفاعی صنعت کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دمیر، ترک سول و عسکری حکام، سفرا، دفاعی اتاشی، میڈیا نمائندگان اور ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔

اپنے خطاب میں ترک وزیرِ دفاع یاشار گلر نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور مستحکم دفاعی تعلقات کو سراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے دفاعی تعاون، مشترکہ پیداوار، تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے خطاب میں 6 ستمبر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم اور افواج کی یکجہتی، عزم اور بہادری کی علامت ہے۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دن، عددی برتری رکھنے والے دشمن نے پاکستان پر بلااشتعال حملہ کیا جس کا پاکستانی افواج نے پوری قوم کی حمایت سے بھرپور جواب دیا۔

سفیر پاکستان نے حالیہ معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان نے اپنی صلاحیت، تیاری اور خودمختاری کے دفاع کے عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہماری افواج نے تحمل، درستگی اور طاقت کے ساتھ جواب دیا جو کہ امن سے وابستگی اور قومی خودمختاری کے دفاع کا ثبوت ہے۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آخر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قیادت اور عوام کا پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاک ترکی اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ، بالخصوص دفاعی تعاون اور عوامی روابط کو سراہا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول