Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 شدید زخمی

Share It:

[ad_1]

غزہ کے شہر رفح میں حماس اور اسرائیلی فوج کے دوران جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے لیے دونوں نے ایک دوسرے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جن دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی، ان کی شناخت کمانڈگ آفیسر 26 سالہ میجر یانیو کولو اور اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ اِتائے یاویٹس کے نام سے ہوئی ہے۔

مارے گئے دونوں فوجیوں کا تعلق نہال بریگیڈ کی 932ویں بٹالین سے تھا۔ حماس نے یہ حملہ رفح کے جنوب مشرقی علاقے میں اُس وقت کیا جب اسرائیلی فوج حماس کی سرنگوں اور انفراسٹرکچر کے ملبے کو اُٹھا رہی تھی۔

اس دوران حماس کے جنگجو ایک سرنگ سے اچانک نمودار ہوئے اور راکٹ حملہ سے ایک ایکسکیویٹر کو نشانہ بنایا اس حملے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ اسنائپر کی فائرنگ میں مزید 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے اس واقعے کو غزہ جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی قرار دیا جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ اسرائیلی کنٹرول میں تھا اور وہاں ان کے جنگجو متحرک نہیں تھے۔

ادھر حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مزید ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش دریافت کی ہے، اور مناسب وقت میں اسے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اب بھی 16 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں کسی نہ کسی ملبے کے ڈھیر میں دبی ہیں جن کی برآمدگی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول