Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا ایران تاریخی امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، شہباز شریف

Share It:

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیش رفت پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہےامکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گےآئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

وزہر اعظم نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں مسلسل تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں دونوں ممالک کا عزم اور سفارتی کاوشیں اس پیش رفت میں اہم ثابت ہوئی ہیں۔یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول