Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈام: کمشنر لسبیلہ کی آمد، ماہی گیروں کے مسائل پر سردار کامران لاسی کی اہم تجاویز

Share It:

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین کی درخواست پر کمشنر لسبیلہ کی ڈام آمد سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان سردار کامران لاسی کی ماہی گیروں کے مسائل پر گفتگو

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان کے وائس چیئرمین ارشاد پارس مگسی کی درخواست پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء ڈام آمد کے موقع پر محکمہ فشریز آفسران اور ماہی گیر رہنماؤں ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔منعقدہ اہم اجلاس میں سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان و ماہی گیر رہنما سردار کامران لاسی نے خصوصی گفتگو کی۔

سردار کامران لاسی نے اجلاس کے دوران فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے امور، فنڈز کے شفاف و موثر استعمال اور مقامی ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی ماہی گیروں کی اپنی نمائندہ تنظیم ہے۔ اگر اس کے فنڈز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور ایک شفاف اور باقاعدہ نظام کے تحت استعمال میں لایا جائے تو اس سے مقامی ماہی گیر برادری کو بے پناہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

سردار کامران لاسی نے اس بات پر زور دیا کہ سوسائٹی کے فنڈز بنیادی طور پر خود ساختہ اور خودمختار ہونے چاہئیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر مقامی سوسائٹی کو فنڈز کی کلیکشن اور اس کے استعمال تک براہِ راست رسائی کا قانونی اختیار دے دیا جائے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ فنڈز کے ثمرات اور فلاحی اقدامات براہِ راست مستحق اور محنت کش ماہی گیروں تک پہنچ سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر کے اصل وارث مقامی غریب ماہی گیر ہیں، ان کے معاشی استحکام اور حقوق کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکاء نے سردار کامران لاسی کی تجاویز کو سراہا اور اسے ماہی گیروں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول