گمبٹ (نامہ نگار) فیض گنج میں جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ کارروائیوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تھانہ پیکا چانگ کی حدود میں گاؤں مٹھو خان چانگ میں مبینہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی۔
مکان مالکان کے مطابق 8 مبینہ مسلح افراد ملزم لیاقت عرف ناچو ماریچو کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو اسلحے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان گھر سے آدھا کلو چاندی، بیٹی کا جہیز، چھ ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کے بارے میں موقف جاننے کے لیے ایس ایچ او پیکا چانگ بشیر بھیو سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم متاثرہ فریق کے مطابق فون کال ریسیو نہیں کی گئی۔
متاثرہ خاندان نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ ملزمان کی شناخت، قانونی کارروائی اور لوٹا ہوا سامان واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


