Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کیا تھا؛ ملالہ کا انکشاف

Share It:

[ad_1]

ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں تعلیم کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے چونکا دینے والے انکشاف میں بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (Weed) کا نشہ کیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب نشہ چڑھنے لگا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اچانک لندن سے واپس اپنے گاؤں سوات پہنچ گئی ہوں اور پھر وہی خوف، وہی چیخیں، وہی خون آلود مناظر سامنے آنے لگے۔

ملالہ نے کہا کہ اس قبل میں سمجھتی تھی کہ ماضی کی سب تلخ یادیں بھول چکی ہوں۔ مگر ویڈ نے پلک جھپکتے ہی مجھے پھر 15 سال پرانی ملالہ بنا دیا۔ وہی اسکول بس، وہی حملہ آور، گولیوں کی آواز اور ہر طرف خوف۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نشہ چڑھتے ہی شدید گھبراہٹ کا دورہ پڑا۔ دوستوں نے انھیں ایک کمرے میں لے جا کر سنبھالنے کی کوشش کی۔ مجھے الٹیاں ہو رہی تھیں۔ ایک دوست نے کہا اسپتال نہ جاؤ، خون میں نشے کے اثر کی وجہ سے مسئلہ ہو جائے گا۔

ملالہ یوسف زئی نے اعتراف کیا کہ اُس رات میں بس جاگتی رہی۔ نیند کوسوں دور تھی اور یہی خوف تھا کہ شاید اب دوبارہ زندہ نہ اٹھ سکوں گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول