Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، چار شہری اور چار کرپٹو ایکسچینجز بلیک لسٹ

Share It:

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان نئی پابندیوں میں چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ان اداروں کے ساتھ مالی لین دین کرنے والے غیر ملکی بینک اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں، جس سے عالمی مالیاتی نظام پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران نے اب تک امریکا کے حتمی منصوبے کا باضابطہ جواب نہیں دیا، تاہم اندرونی سطح پر اس پر غور و خوض جاری ہے۔
مہر نیوز کے مطابق ایران امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور اس بات پر زور دے رہا ہے کہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے صرف وہی معاہدہ قبول ہوگا جس سے حقیقی اور ٹھوس فوائد حاصل ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول