Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلاول بھٹو زرداری سے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ کی ملاقات

Share It:

 کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اہم ملاقات کی، جس میں سکھر کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی خدمات، بلدیاتی اصلاحات، موسمیاتی لچک اور شہر میں بڑے سرمایہ کاری پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو سکھر میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی، جاری ترقیاتی اقدامات اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کی جدید خطوط پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد ایک مؤثر اور بتدریج پیپر لیس بلدیاتی نظام قائم کرنا ہے۔

ملاقات میں صاف پینے کے پانی کے بڑے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کا پلان اور آپریشنل ماڈل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کرلیا گیا ہے اور منصوبہ اس وقت پی پی پی پالیسی بورڈ کی منظوری کا منتظر ہے۔ منصوبے کے تحت سکھر کے 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں اور ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو صاف اور قابلِ اعتماد پینے کا پانی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ارسلان اسلام شیخ کے مطابق سکھر کا 50 فیصد سے زائد گندا پانی دریائے سندھ میں اخراج سے قبل ٹریٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں 100 فیصد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے دریائے سندھ کے ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے انڈس ریور بلائنڈ ڈولفن اور میٹھے پانی کے کچھوؤں کے تحفظ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں سندھ کے پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے لیے تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارسلان اسلام شیخ کے مطابق پروگرام میں صاف پانی، سیوریج اور گندے پانی کے انتظام، جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، لینڈ فل سائٹس، ریسورس ریکوری، موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ انفراسٹرکچر، شجرکاری، اربن فاریسٹری اور جامع ماسٹر پلانز شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر میں موسمیاتی تبدیلی اور شدید گرمی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اربن ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے تحت 20 لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم قرض نہیں بلکہ گرانٹ ہے اور اس کی واپسی نہیں کرنا ہوگی۔

ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ بین الاقوامی کنسلٹنٹس نومبر 2026 میں سکھر میں کام شروع کرنے کی توقع ہے، جس کے بعد شہر کو درپیش موسمیاتی خطرات اور شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کی تیاری پر عملی کام شروع ہوگا۔

ملاقات میں لیڈیز ورلڈ اور گڈانی پھاٹک اوورہیڈ برج سمیت سکھر کے مختلف بڑے شہری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں جاری ترقیاتی اقدامات اور شہری خدمات میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور پائیدار شہری ترقی کے عمل کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں اور شہریوں کو معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول