Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی میں جائٹیکس کا انعقاد، پاکستان اور امارات میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر اتفاق

Share It:

[ad_1]

دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی اشتراک پر بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر کی اے ایچ اے ڈی کے سی ای او منیب انجم سے بھی ملاقات ہوئی جہاں پاکستان کے سائبر سیکیورٹی ایکو سسٹم کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول