Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں اقوام متحدہ کے قحط کے اعلان کے باوجود اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار، فلسطینی بھوک سے مرنے لگے

Share It:


غزہ میں اقوام متحدہ کی جانب سے قحط کے اعلان کے ایک دن بعد، درجنوں فلسطینی بھوک مٹانے کے لئے خیراتی باورچی خانوں پر ٹوٹ پڑے۔ 

فوٹیجز میں خواتین اور بچے کھانے کے حصول کے لئے برتن اور بالٹیاں لیے لائنوں میں دکھائی دیے، جبکہ بعض لوگ چاول کے بچے کھچے دانے چٹکیوں سے اٹھاتے نظر آئے۔

58 سالہ یوسف حماد، جو بیت حانون سے بے گھر ہوچکے ہیں، نے کہا: "ہمارے پاس نہ گھر ہے، نہ کھانا، نہ آمدنی، ہم خیراتی باورچی خانوں پر مجبور ہیں لیکن یہ بھی ہماری بھوک نہیں مٹاتے۔”

دیر البلح میں ایک فلسطینی خاتون ام محمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قحط کا اعلان "انتہائی تاخیر سے” ہوا ہے۔ ان کے بقول "بچے بھوک اور پانی کی کمی سے چکر کھا کر گر رہے ہیں اور جاگنے کے قابل نہیں رہے۔”

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے پانچ لاکھ افراد شدید قحط کا شکار ہیں جبکہ ستمبر کے آخر تک یہ صورتحال دیر البلح اور خان یونس تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے (UNRWA) کے سربراہ فلیپ لازارینی نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ "غزہ میں پیدا کیا گیا قحط” تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا: "اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی حکومت حقیقت کا سامنا کرے۔”

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس رپورٹ کو "سراسر جھوٹ” قرار دیا ہے۔ ادھر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے کئی رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں اور ہزاروں خاندان محفوظ مقامات کی تلاش میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

غزہ کے شہریوں نے بتایا ہے کہ "ہم سڑکوں پر جانوروں کی طرح سونے پر مجبور ہیں۔ کوئی جائے پناہ نہیں بچی۔”

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول