Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلوچستان: خاران اور واشک میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

Share It:

بلوچستان (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خاران اور واشک کے اضلاع میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو دہشت گردوں نے خاران میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ 7 ستمبر کو واشک میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق بھارتی پراکسی ’فتن الحنودستان‘ سے بتایا جاتا ہے جب کہ کارروائی کے دوران 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جو مبینہ طور پر آئی ای ڈی بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول