Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میرپورخاص میں ٹرک اور مسافر کوچ میں خوفناک ٹکر، ڈرائیور جاں بحق، 14 زخمی

Share It:

میرپورخاص: (رپورٹ: امجد خاصخیلی) سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود رنگ روڈ پر کراچی سے عمرکوٹ جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے خوفناک ٹکر کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیور محبوب اریسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 14 مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والا ایک چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل سوار بھی ٹرک سے ٹکرا گئے، جس کے باعث علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا۔

ڈاکٹر لیکھراج راٹھور کے مطابق: کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ جاں بحق ڈرائیور کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول