Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: منگھوپیر میں 13 سالہ ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق

Share It:

کراچی (نامہ نگار) منگھوپیر میں نیا ناظم آباد پل کے قریب نوجوان ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 13 سالہ خولہ یونس جاں بحق جب کہ اس کا 40 سالہ باپ محمد یونس زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کار کو 13 سے 14 سال کا لڑکا چلا رہا تھا جسے وہاں موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی محمد یونس جاں بحق ہونے والی بچی کا باپ ہے۔ زخمی باپ اور بچی کی لاشوں کو خصوصی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول