Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہالی وڈ کے معروف اداکار اور ان کی اہلیہ کی گھر سے لاشیں برآمد

Share It:

[ad_1]

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر اور اداکار راب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر کی گھر سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق جوڑے کے ممکنہ قتل کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے اے پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں پر چھریوں کے زخم آئے ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ وہ 14 دسمبر کو دوپہر تقریباً 3:30 بجے میڈیکل ایڈ کی درخواست پر پہنچے تو 78 سالہ راب رائنر اور 68 سالہ مشیل رائنر مردہ حالت میں ملے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راب رائنر نیویارک کے رہائشی تھے اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 2004 کے صدارتی انتخاب میں جارج ڈبلیو بش کے خلاف اشتہارات میں حصہ لیا اور ڈیموکریٹ امیدوار جان کیری، ایل گور اور ہلیری کلنٹن کی حمایت بھی کی تھی۔

رائنر اور مشیل 1989 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کے تین بچے ہیں۔ سابقہ شادی میں راب رائنر کی اہلیہ مشہور اداکارہ و ڈائریکٹر پینی مارشل تھیں جن سے وہ 1971 سے 1981 تک شادی شدہ رہے اور انہوں نے ان کی بیٹی ٹریسی رائنر کو گود لیا۔

راب رائنر نے مشہور ہالی وڈ فلموں "When Harry Met Sally” اور "This Is Spinal Tap” میں ہدایت کاری کی ہے۔

وہ 1970 کی دہائی میں CBS کی کامیڈی "All in the Family” میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں "The Princess Bride” اور "Stand by Me” شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول