Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

Share It:



اسلام آباد:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی اور طلباء نے انکا بھرپور استقبال کیا۔

اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا جبکہ طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

طلباء و طالبات  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے۔

 طلباء کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری آن، فخر اور شان ہے، پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول