Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چہرہ ہی بدل گیا، ٹیلر سوئفٹ نے کاسمیٹک سرجری کروالی؟

Share It:


حال ہی میں منگنی کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ ٹی وی انٹری نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹیلر نے سرجری کروالی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں معروف برطانوی میزبان گراہم نورٹن کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی 12ویں اسٹوڈیو ایلبم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اپنی ممکنہ شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

تاہم شو میں ان کی موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے چہرے میں تبدیلیاں محسوس کرتے ہوئے اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے کاسمیٹک سرجری یا بوٹکس کروایا ہے۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ٹیلر کے چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’ٹیلر کا تو چہرہ ہی بدل گیا ہے‘

پلاسٹک سرجن فریڈرک نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ کی آنکھوں میں معمولی فرق ضرور دکھائی دیتا ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ انہوں نے سرجری کروائی ہے۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ چہرے کی یہ تبدیلی میک اپ، روشنی یا اسٹائلنگ کے اثرات کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے یا پھر ان کے وزن میں معمولی اضافے کے باعث یہ تبدیلی سامنے آئی ہے۔ 

دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ کے نمائندے نے ڈیلی میل سے گفتگو میں ان قیاس آرائیوں کی واضح طور پر تردید کی کہ گلوکارہ نے کسی قسم کا کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول