کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں حبیب چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تقریباً 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے میں 12 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور 3 واٹر باؤزر نے حصہ لیا جب کہ واٹر کارپوریشن نے آگ بجھانے کے دوران مسلسل 150,000 گیلن پانی فراہم کیا۔
حکام کے مطابق فیکٹری کی دوسری منزل پر آگ پلاسٹک کے دانے کے ساتھ پلاسٹک، ربڑ اور دیگر کیمیکلز کی موجودگی کی وجہ سے شدت اختیار کر گئی۔ آگ کو تھرڈ ڈگری قرار دیا گیا اور شہر کے مختلف علاقوں سے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے، جب کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔



