Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاہور، ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف

Share It:



لاہور:

پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو فعال انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس سے قبل صوبائی حکومت نے اسموگ کی نگرانی، پیشگی اطلاعات کے نظام اور ماحول دوست مشینری بھی متعارف کرائی تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو پنجاب کی ماحولیاتی پالیسی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوستی دراصل انسان دوستی ہے اور ہر شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول