Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں پہلے انٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

Share It:


میکڈونلڈ پاکستان کے تعاون سے پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہونے والے اے پی پی ٹی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں  ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے جس میں فاتح کھلاڑی کو 13 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے کلفٹن سی ویو پر قائم میکڈونلڈز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور لیجنڈز ایرینا  کے چیئرمین جہانگیر خان نے شرکت کی۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میکڈونلڈ پاکستان سے کا شکریہ ادا کیا اور کہ کہ دو برس کی قلیل مدت کے دوران  پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل کےانٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد سے اسے ملک میں دوام ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایشیا پیسیفک پیڈل ٹور گرینڈ سلیم لانا خوش آئند ہے۔

میکڈونلڈ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر جمیل مغل نے کہا کہ میکڈونلڈ پاکستان کھیلوں سمیت تمام سماجی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، لیجنڈ ارینا کے ساتھ مل کر پاکستان میں پہلے انٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ عظیم اسکواش کھلاڑی جہانگیرخان کے ساتھ  پیڈل کے کھیل کو بھی تقویت دی جائے گی جبکہ کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کے  کے لیے اپنی سماجی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول