Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، دو افراد ہلاک

Share It:



HONG KONG:

ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعے میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو گراؤنڈ اسٹاف کے افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق امارات کی پرواز EK9788 جو ایک بوئنگ 747-481 طیارہ تھا اور ترک کارگو ایئرلائن "ایئر ACT” کی ملکیت تھی، دبئی سے ہانگ کانگ پہنچ رہی تھی۔

طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:50 بجے شمالی رن وے پر لینڈنگ کے دوران ایک گراؤنڈ گاڑی سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے بعد دو گراؤنڈ اسٹاف اہلکار سمندر میں گر گئے جنہیں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس اور عوامی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

طیارے میں موجود چاروں عملے کے ارکان محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹوں کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے باعث متاثرہ رن وے کو بند کر دیا گیا ہے، تاہم ایئرپورٹ کی باقی دو رن ویز بدستور فعال ہیں۔

ہانگ کانگ کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے صبح 10 بجے پریس کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں ہانگ کانگ کی گورنمنٹ فلائنگ سروس کے ہیلی کاپٹرز اور فائر سروسز کے بحری جہازوں نے حصہ لیا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق آج کے دن کم از کم 11 کارگو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ حادثہ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نایاب واقعہ ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ عمومی طور پر اپنے بہترین حفاظتی ریکارڈ کے لیے جانا جاتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول