Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں شادی؛ ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Share It:


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر دفاع علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

 اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور ہوتے پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔

وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں جہاں ان کے داماد اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور پھر گروپ تصاویر کے بعد علی شمخانی واپس چلے جاتے ہیں۔

اس ویڈیو نے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ ایران جیسے ملک جہاں پردے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور خواتین کو سر ڈھانپنے یا حجاب نہ لینے پر سزا دی جاتی ہے۔

وہاں ایک دلہن نے ایک ایسا مغربی لباس پہنا ہوا ہے جس میں حجاب تو دور کی بات بلکہ جسم کے حصے بھی نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

ایسا عروسی لباس پہننے والی دلہن اگر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر خاص اور ملک کے اہم ترین عہدوں پر فائز رہنے والے شخص کی بیٹی ہو تو معاملہ اور حساس ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے کھلا تضاد قرار دیا کہ ایک جانب خواتین کو حجاب نہ کرنے پر سزائیں دی جاتی ہیں اور دوسری جانب اپنی بیٹی کو مغربی لباس پہنایا ہوا ہے۔

صارفین نے اس پر بھی شدید غصے کا اظہار کیا ہے اب کہاں گئی شریعت اور ایرانی ثقافت کے بلند بانگ دعوؤں کا کیا بنا؟ کیا یہ سب ڈھونگ ہے؟

چند صارفین نے یہ نکتہ بھی اُٹھایا کہ جس بات پر دوسروں کی بیٹیوں کو کوڑے مارے جاتے ہیں، اسی جرم پر اپنی بیٹی کا ماتھا چوما جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یاد دلایا کہ کرد لڑکی مھسا امینی کو تھوڑا سا حجاب سر سے نیچے ہونے پر تھانے لے جایا گیا اور ٹارچر کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ عام لڑکیوں کو ایک بال نظر آنے پر کوڑے لگائے جاتے ہیں اور طاقتور خاندانوں کی بیٹیاں مغربی لباس میں شادیاں کرتی ہیں۔ یہ کیسا انصاف ہے؟

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول