Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کلیسائی تاریخ میں نیا باب رقم، پوپ لیو اور برطانوی کنگ چارلس کی پانچ صدیوں بعد ایک ساتھ عبادت

Share It:

[ad_1]

ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔

اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ” کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔

یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے پر ہیں، جو کیتھولک چرچ اور چرچ آف انگلینڈ کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھا جارہا ہے۔

ویسٹ منسٹر ایبی کے عالمِ دین ریورنڈ جیمز ہاکی کے مطابق، “یہ لمحہ تاریخ کے زخموں کو بھرنے جیسا ہے۔ صرف ایک نسل پہلے تک یہ ناممکن تھا، لیکن گزشتہ 60 سالوں میں دونوں کلیساؤں کے درمیان مکالمہ نمایاں حد تک آگے بڑھا ہے۔”

خدمات کے دوران پوپ لیو نے بادشاہ چارلس کو “رائل کنفرایٹر” (Royal Confrater) کا اعزازی لقب بھی عطا کیا، اور روم کے سینٹ پال چرچ میں ان کے لیے ایک خصوصی نشست مختص کی گئی جو مستقبل میں صرف برطانوی بادشاہوں کے لیے مخصوص ہوگی۔

چرچ آف انگلینڈ کے نمائندہ بشپ انتھونی بال کے مطابق، “یہ اعزاز ظاہر کرتا ہے کہ دونوں کلیسا ایک مشترکہ مستقبل کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔”

واضح رہے کہ چرچ آف انگلینڈ اور کیتھولک چرچ کے درمیان تعلقات 1960 کی دہائی سے مسلسل بہتر ہورہے ہیں۔ تاہم اب بھی دونوں کلیساؤں میں کچھ بنیادی اختلافات موجود ہیں، جیسے کہ خواتین کی بشپ کے طور پر تقرری اور شادی شدہ پادریوں کا معاملہ ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول