Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

Share It:



اسلام آباد:

سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل ہوگا.

وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے جبکہ دورۂ ریاض میں وزیرِاعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں  میں علاقائی اور عالمی امورِ دلچسپی پر بھی گفتگو ہوگی ۔

وزیرِاعظم کانفرنس کے موقع پر دیگر ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گےپاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے شعبے میں تعاون کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے منصوبے اجاگر کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق دورہ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے کی عکاسی کرتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول