Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشین یوتھ گیمز؛ مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو شکست دے دی

Share It:



کراچی:

ایرن نے پاکستان کو تیسرے ایشین یوتھ  گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

موصولہ اطلاعاٹ کے مطابق  بحرین میں جاری گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے قابو کرلیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم  ایران کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کے باجود ناکام رہی۔

 ایران نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد  دوسرے سیٹ میں سخت جدوجہد کے بعد 23-25 سے کامیابی پائی اور تیسرا سیٹ  بھی اسی اسکورسے  جیت کرٹائیٹل  پر قبضہ جمالیا، سیمی فائنل میں پاکستان  نے انڈونیشیا کو1-3 اور ایران نے تھائی لینڈ کو0-3 سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے  قبل ازیں کبڈی میں برانز میڈل جیتا تھا، ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پاکستان  پوائنٹس ٹیبل پر آخری 35 ویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر 29 ویں نمبر پرآ گیا،31 اکتوبرتک شیڈول گیمز میں چین 106 میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے، ان میں 50 گولڈ، 38 سلور اور18 برانز میڈلز شامل ہیں۔

 ازبکستان  دوسرے اور کاذغستان تیسرے نمبر پرہے، بھارت چھٹی سے 11 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول