Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہانگ کانگ سکسز: چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

Share It:

[ad_1]

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹائٹل جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ پاکستان کی کرکٹ کے جذبے کو بہترین طریقے سے ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

کویت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

کپتان عباس آفریدی 52 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔عبدالصمد 42، خواجہ نافع 22 اور شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

معاذ صداقت 10 اور محمد شہزاد 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 92 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میت بھاؤسار 33 اور عدنان ادریس 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 3 جبکہ محمد شہزاد، عباس آفریدی اور عبدالصمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول