Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

Share It:



وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے اور وہ اپنا کام کر رہی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی نشستوں کے حوالے سے ہماری ای سی سی میں چیئرمین سے تفصیلی گفتگو ہوئی، 27ویں ترمیم میں دو اہم ترامیم ہو رہی ہیں اس لیے توجہ اس پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع اگر بات چیت سے حل ہوں تو اچھی بات ہے لیکن کسی بھی دہشتگرد کا ہاتھ اگر معصوم کے خون سے رنگا ہوا ہے تو چاہے وہ کسی بھی نسل سے ہو تو اس کی مذمت ہونی چاہیے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر بلوچستان میں عمل درآمد ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے لیے پارلیمنت پہنچے تھے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول