Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چینی کا بحران جاری ہے اور چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی اور فی کلو 210 روپے فروخت ہو رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس دکھائی دے رہی ہے جہاں سرکاری ریٹ 179 روپے کلو ہے لیکن چینی شہر بھر میں کسی بھی دکان اسٹاک پر دستیاب نہیں، اب  مارکیٹ میں بیرون ممالک سے منگوائی گئی باریک پاؤڈر نما چینی بھی متعارف کرا دی گئی  ہے جس کا خریدار کوئی نہیں ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ہمیں 173 روپے کلو چینی سپلائی کریں ہم 179 روپے کلو فروخت کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمیں یہ بتا دے کہ تھوک میں 173 روپے کلو چینی کون سا ہول سیل ڈیلر فروخت کرتا ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے مہنگی چینی خرید کر سستے داموں فروخت سے معذرت کرتے کہا ہے کہ شوگر ملز ضلعی انتظامیہ گاڑیوں اور اتوار بازاروں میں سستی چینی کے اسٹال لگائے، ہمیں تھوک میں چینی 187 روپے کلو ملتی ہے اوار 12 روپے کلو ہمارا خرچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈیزل مہنگا ہونے سے لوڈنگ ان لوڈنگ ٹرانسپورٹیشن مزید مہنگی ہوگئی ہے، پیر (17) نومبر سے چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول