Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی

Share It:


وفاقی حکومت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی،،،پاکستان میں سونے سمیت قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی درآمد و برآمد میں اصلاحات کے تناظر میں وزارت تجارت نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے 2013 کے آرڈر میں ترامیم کرکے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی گئی ہے اور سابقہ نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدات کے لیے ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی درآمد اور برآمد کے لیے متعلقہ اسکیمز کے تحت اجازت ہوگی۔

آپریشنل مسائل کی صورت میں، متعلقہ کسٹمز افسر سے رضامندی حاصل کر کے ایک بار کسٹمز اسٹیشن تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ برآمد کی آمدنی اب اسی بینک کے ذریعے ہوگی جو اصل درآمد سنبھالے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول