Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن

Share It:


ایس آئی ایف سی کے مؤثر کردار نے عالمی سطح پر پاکستان  کو  معاشی طور پر اجاگر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیلجیئم کیٹلاگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وین ڈر گراخت، چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل اور دیگر اہم عہدیداران شریک ہوئے۔

نمائش میں 100 سے زائد بیلجیئم کی کمپنیوں نے ایرو ناؤٹکس، تعمیرات، ادویات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے کیٹلاگز پیش کیے۔ پاکستان اور بیلجیئم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور تعلیمی و سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور مقامی صنعتوں کی ترقی ممکن ہوگی جبکہ  بین الاقوامی تجارتی شراکت داری سے معاشی استحکام اور برآمدات میں توازن قائم ہوگا۔

ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول