Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Kerala man marries bride in hospital after accident

Share It:


بھارتی ریاست کیرالہ کے نوجوان نے بارات سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی دلہن سے اسپتال پہنچ کر سادگی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی سادہ تقریب ایمرجنسی وارڈ میں ہوئی جس میں ڈاکٹرز، نرسز اور خاندان کے چند بڑے افراد شریک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے کی شادی جمعہ 21 نومبر کو طے تھی، دلہن آوانی اپنے گھر والوں کے ساتھ میک اپ کیلیے کمارا کوم میں منعقدہ بیوٹی پارلر جارہی تھی کہ دوپہر تین بجے کے وقت اُن کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔

گاڑی تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہوکر ایک درخت سے جاگر لگی جس میں آوانی کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں کویتام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے انہیں وی پی ایس لیکشور اسپتال ریفر کیا۔

اہل خانہ کے مطابق دلہا شیرون کے گھر والے شادی کی تقریب کیلیے تیاری کررہے تھے کہ اس دوران انہیں حادثے کی اطلاع ملی جس پر سب اسپتال پہنچے اور پھر وہیں پر لڑکے نے مذہبی رسم ادا کرنے کے بعد لڑکی کے گلے میں منگل سوتر ڈال کر اُسے اپنی شریک حیات بنالیا۔

Kerala Couple marries in hospital after bride injured hours before wedding

She was returning from beauty parlour when her car met with accident. She didn’t want to miss date 🥹

With doctors & family by her side, the ceremony went ahead in the hospital 💖pic.twitter.com/RLxYD3Opoc

— News Algebra (@NewsAlgebraIND) November 24, 2025

لڑکے شیرون کی ضد تھی کہ وہ اپنی شادی کو کسی صورت ملتوی یا مؤخر نہیں کرے گا اور جو دن ، وقت طے کیا گیا تھا اُسی پر شادی کرے گا۔ اُدھر شادی کی تقریب میں جمع ہونے والے مہمانوں کو بھی حادثے کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایمرجنسی وارڈ میں ہونے والی اس شادی میں شریک مہمان اور ویڈیو دیکھنے والے جذباتی ہوگئے اور انہوں نے لڑکے کے جذبے کی تعریف کی۔

ڈاکٹر سدیش نے بتایا کہ لڑکی کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید جوٹ آئی ہے جس کیلیے اُس کا آپریشن کیا جائے گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول