Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنوبی کوریا؛چیئرمین سام سنگ کے امریکی شہریت کو ٹھوکر مارنے والے بیٹے نیول افسر بن گئے

Share It:


بیٹے کے کمیشن حاصل کرنے کی تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ نے بھی شرکت کی تھی۔ 2009 میں طلاق کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب جوڑے نے کسی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی ہو۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا۔

کمیشن کے بعد انہیں 4 روزہ رخصت ملی ہھر وہ 2 دسمبر کو نیول ایجوکیشن کمانڈ واپس جا کر تین ہفتے کی بنیادی افسرانہ تربیت لیں گے۔

افسرانہ تربیت کے بعد چیئرمین سام سنگ کے بیٹے لی جی ہو کو بحری جہاز پر مترجم افسر کی حیثیت سے تعینات کیا جائے گا۔

مجموعی مدتِ ملازمت 39 ماہ ہوگی اور بغیر توسیع کے ان کی ریلیز کی تاریخ 2 دسمبر 2028 مقرر ہے۔

جنوبی کوریا کی بحریہ میں شمولیت کے لیے لی جی ہو نے اپنی امریکی شہریت چھوڑ دی تھی کیوں کہ دہری شہریت والوں کو فوج میں ملازمت نہیں دی جاتی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سام سنگ خاندان کا کوئی فرد باقاعدہ طور پر فوجی افسر بنا ہے۔ اس موقع پر اہل خانہ موجود تھے جنھوں نے مسرت کا اظہار کیا۔

لی جی ہو کی پیدائش امریکا میں ہی ہوئی تھی اور وہیں پلے بڑھے ہیں، نیشنلٹی بھی تھی لیکن اس کے باوجود وہ اپنے ملک کی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے تھے۔

جس کے لیے انھوں نے امریکی شہریت کو ترک کرکے جنوبی کوریا بحریہ کی تربیتی پروگرام میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

اس ٹریننگ کے 89 کامیاب افسران کو کمیشن دینے کی باوقار تقریب ملنے کی تقریب چنگ وون کے جِنہائے میں نیول اکیڈمی میں منعقد ہوئی تھی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول